تفریح
پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے چوبیس سال بیت گئے
کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس“ اور ”بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر“ کا ایوارڈ حاصل کیا
پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے چوبیس سال گزر گئے۔
3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن کے گانے ڈریمر نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ،ان کے پینسٹھ لاکھ ریکارڈ کیسٹس فروخت ہوئے۔
نازیہ حسن نے پندرہ برس کی عمر میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا،پھر جو گایا کمال گایا اور دنیا بھر میں شہرت پائی۔
کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس“ اور ”بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر“ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ”ڈسکو دیوانے ۔۔ ”بوم بوم“ اور ”آنکھیں ملانے والے“ گانوں کے ذریعے فینز کے دلوں میں گھر کرلیا۔
ملکہ پوپ گلوکاری کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا،شوبز ستارے کہتے ہیں نازیہ حسن اب بھی دلوں میں زندہ ہیں ۔۔
شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نازیہ حسن کم عمری میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئیں،اور13 اگست 2000 کو 35سال کی عمرمیں لندن کےاسپتال میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان
اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ،مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا
ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کی آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت بھی کی۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار اور اعظم تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی، گفتگو کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ اچھی ہی گفتگو ہوتی ہے۔
البتہ ترامیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو نائب وزیراعظم گول کرگئے اور کہا کہ میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا، آپ وزیر قانون سے پوچھیں، جس پر وزیرقانون نے کہا کہ جب کمیٹی اجازت دے گی توسب کچھ آپ کو بتائیں گے۔
قبل ازیں بلاول بھٹو سے چیمبر میں خورشید شاہ اور نوید قمر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو سپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی، ملاقات میں اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، باجماعت نماز مغرب ادا کی
وفد مولانافضل الرحمان کو مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا، ذرائع
آئینی ترامیم کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔
خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔
پی ٹی آئی وفد میں شبلی فراز، عمر ایوب اور اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔
ذرائع کے مطابق وفد مولانافضل الرحمان سے آئینی ترامیم کےمجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کرےگا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا۔
پاکستان
آئینی ترامیم کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نےدو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار اختر مینگل نے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
دنیا 2 دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
دنیا ایک دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
دنیا ایک دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
جرم 9 گھنٹے پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
دنیا 2 دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار