یوم آزادی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا عوامی ترقی کیلئے کام کرنے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا


یوم آزادی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا عوامی ترقی کیلئے کام کرنے اور پاکستان کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات بھی جاری کئے
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دن حق خودارادیت کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر اتحاد ’ سالمیت اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی اپنے پیغام میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام کو دلی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آباد و اجداد اور تحریک پاکستان کے بے شمار گمنام ہیروز کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیاء میں لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خودارادیت کے بنیادی حق کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی اخلاقی’ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 12 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 8 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل