جی این این سوشل

علاقائی

سندھ کے نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ کے  نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتل پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلیے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا۔

پاکستان

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان سپرد خاک

29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی، 27 سالہ نائیک عطاء اللہ ،26 سالہ سپاہی محمد سلیم اور 26 سالہ سپاہی محمد یاسر بشیر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان   میں دہشتگرد حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فوجی  جوان سپرد خاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید (ضلع لاہور)، 27 سالہ نائیک عطاء اللہ شہید ( مردان)، 26 سالہ سپاہی محمد سلیم شہید( میانوالی) اور 26 سالہ سپاہی محمد یاسر بشیر شہید( ملتان) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا۔

کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارےشہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع

80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری  کا معاہدہ رواں ہفتے متوقع

ملکی معیشت کےلئے اچھی خبر، ریکوڈک منصوبےمیں سعودی سرمایہ کاری معاہدہ رواں ہفتے ہو گا۔

80 کروڑ ڈالر میں سے 65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری اور 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی، جبکہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی ٹرانچ میں موصول ہوگی۔

ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔سعودی عرب سے معاہدہ طے ہونا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا جبکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاری لانے میں سول ملٹری فورم (ایس آئی ایف سی) نے کردار ادا کیا، ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔سعودی عرب ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے، ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کیساتھ گزشتہ 8 ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ سےمتعلق بیان کی مذمت

مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے، سعودی عرب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ سےمتعلق بیان  کی مذمت

سعودی عرب نے قابض اسرائیل کی حکومت کے ایک وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے مطالبے سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔

سعودہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت شدت پسندی پر مبنی اس بیان کو اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی مسلسل اشتعال انگیزی کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔

سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ برادر فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی قوانین اور قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اسرائیلی ذمے داران سے پوچھ گچھ کے لیے سنجیدہ طریقہ کار کو فعال بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll