ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابی پر پوری قوم فخر کر رہی ہے، گورنر پنجاب


لاہور :گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 20 لاکھ روپے کے نقد انعام اور ایک گاڑی سے نوازا ہے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ارشد ندیم کو یہ انعام دیا گیا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پنجاب میں سلیم حیدر خان نے استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی کامیابی پر پوری قوم فخر کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کولاکھوں روپےکے
— GNN (@gnnhdofficial) August 17, 2024
چیک ،گاڑی اور پلاٹ انعام میں دے دئیے!دیکھیے تاریخی ویڈیو#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates #arshadnadeem pic.twitter.com/o3vWGGVd7a
گورنر نے کہا کہ ارشد ندیم کی مثال دیگر نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
ارشد ندیم نے اس موقع پر گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان کا نمائندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل








.jpeg&w=3840&q=75)
