جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا حالیہ بارشوں سے تباہی پر دکھ کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک پیغام میں متاثرہ خاندانوں کویقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ اور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اُن کیساتھ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا حالیہ بارشوں سے تباہی پر دکھ کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایک پیغام میں متاثرہ خاندانوں کویقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ اور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اُن کیساتھ ہے۔

سپیکر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور بحالی کے کام کو جلد یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کلائمٹ چینج پر کام کر رہی ہے جلد سے جلد ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پا لیں گے ۔ 

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

ریاض: پرتگال کے فٹبال کے بادشاہ اور النصر کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل کو 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے اور رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ مقبولیت انہیں دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں سے ایک بناتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رونالڈو نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک نئی سطح پر جڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شروع کرنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll