گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زلزلہ الرٹ سمیت کئی فیچرز متعارف کروادیئے
نیویارک : گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زلزلہ الرٹ سے متعلق نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ یہ فیچر زلزے سے چند سکینڈ قبل صارف کو آگاہی فراہم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اس فیچر کو فی الحال نیوزی لینڈ میں متعارف کروایا ہے جہاں اس کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔
کمپنی کا کہناہے کہ اب اس کا دائرہ کار ترکی ،ازبکستان ، قازقستان ، فلپائن سمیت کئی ممالک تک وسیع کردیا گیا ہے ۔ گوگل اس فیچر کو آئندہ چند برسوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کروا دے گا ۔ اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے دیگر نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں ۔
جن میں میسجز ایپ سٹار فیچر بھی شامل ہے ۔ مسیجز ایپ سٹار فیچر کے تحت صارف کسی بھی پیغام کو منتخب کرے گا تو اسے تلاش کرنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔ گوگل نے صارفین کے لیے ایموجی کچن فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس میں صارف پیغام میں جو لفظ لکھے گا اس کے سامنے باورچی خانے سے متعلق وہی ایموجی سکرین پر آئیگا۔
کچن ایموجی فیچر کو فی الحال بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے ۔ جلد اسے " کی- بورڈ " ایپ کے حصے کے طور پر انگریزی ، سپینیش اور پرتگالی زبانوں میں شامل کرلیا جائیگا۔ جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے ۔ ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا چوتھا فیچر اسٹنٹ ہے جو اینڈ رائیڈ صارفین کو ایپس تک باآسانی رسائی فراہم کرنے کے کام آئیگا۔
کمپنی نے گوگل ایکسس نامی فیچربھی فی الحال بِیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے اس فیچر کی مدد سے گوگل میپ کی نیوگیشن اور فون تک آواز کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی ۔ گوگل کی جانب سے گاڑیاں رکھنے والے صارفین کے لیے آٹو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو صرف نئے آپریٹنگ سٹم والے فونز میں دستیاب ہوگا جس کی مدد سے صارف گاڑیوں میں نصب اینڈرائیڈ پروگرام اور بھی آسانی سے استعمال کرسکے گا۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل






