عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا
حراست میں لیے گئے ملازمین میں ایک خاتون سوئپر، دو لیڈی وارڈنز، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں


راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے مزید چھ ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حراست میں لیے گئے ملازمین میں ایک خاتون سوئپر، دو لیڈی وارڈنز، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔
مذکورہ ملازمین کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ جیل کی نگرانی کے لیے اضافی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مزید مبینہ سہولت کاری کو روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کو بھی عمران خان کی سہولت کاری کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جیل کے اندر کسی بھی ممکنہ غیر قانونی سرگرمی کو روکنا اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس کیس کی پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 دن قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 دن قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 دن قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 دن قبل
