جی این این سوشل

موسم

کراچی میں ہلکی بارش،سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال

ٹنڈو آدم میں روہڑی کنال میں پڑنے والے شگاف اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں ہلکی بارش،سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال
کراچی میں ہلکی بارش،سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال

کراچی/حیدرآباد :کراچی میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹنڈو آدم میں روہڑی کنال میں پڑنے والے شگاف اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ضلع جامشورو کی تحصیل سیہون میں کچے کے متعدد دیہاتوں میں کھڑی فصلوں میں پانی داخل ہو گیا ہے جب کہ رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح ہلکی بارش ہوئی اور مزید بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بیشتر ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ علاوہ ازیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کے تحت مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کا سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll