جی این این سوشل

دنیا

امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے، بائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے، کنونشن سے خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے، بائیڈن
امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے.

شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، میں آپ سے  پوچھتا ہوں کہ کیا آپ آزادی کیلئے تیار ہیں ؟ ، کیا آپ جمہوریت کیلئے تیار ہیں ، اگر آپ اچھا کرینگے تو ہم بھی اچھا کرینگے ، ہم نے اپنئ معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔

اس کنونشن میں بائیڈن  باضابطہ طور پر صدارتی امیدواری سے دستبردار ہوں گے اور اپنی نائب کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کرنے کا راستہ بنائیں گے۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll