جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کے پاس ایک مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے ،شان مسعود 

راولپنڈی کی وکٹ پر اسپن بولنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی لیکن فاسٹ بولرز بھی اہم کردار ادا کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے پاس ایک مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے ،شان مسعود 
پاکستان کے پاس ایک مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے ،شان مسعود 

راولپنڈی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے اور وہ اسے اپنی قوت سمجھتے ہیں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 6 کوالٹی فاسٹ باؤلرز موجود ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ پر اسپن بولنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی لیکن فاسٹ بولرز بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

کپتان نے محمد ہریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کرکے ان کا پوٹینشل دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امام الحق کو اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے اور محمد ہریرہ کو اوپننگ کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ سیریز جیت نہیں سکے لیکن انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے خاص طور پر عامر جمال کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان کے لیے بہترین ہتھیار ثابت ہوئے۔

شان مسعود نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ہوم سیریز جیتنا ہے اور وہ اس کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہے اور ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

کپتان نے صائم ایوب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی فارم میں ہیں اور انہیں بھی بھرپور موقع دیا جائے گا۔

 

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll