جی این این سوشل

کھیل

ٹیسٹ میچ، پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی

بنگلادیشی بولر حسن محمود نے عبداللہ شفیق کو کیچ آؤٹ کرکے پاکستانی اننگز کو ابتدائی جھٹکا لگایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیسٹ میچ، پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی
ٹیسٹ میچ، پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی

راولپنڈی : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی ہے۔ بنگلادیشی بولر حسن محمود نے عبداللہ شفیق کو کیچ آؤٹ کرکے پاکستانی اننگز کو ابتدائی جھٹکا لگایا۔

اس سے قبل صبح سویرے راولپنڈی میں ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا تھا اور گراؤنڈ کو خشک کرنے میں کافی وقت لگا۔

پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے بنگلادیش کو ٹف چیلنج دینے کی کوشش کی۔ کپتان شان مسعود پہلی بار ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

بنگلادیشی بولرز نے شروع سے ہی پاکستانی بلے بازوں پر دباؤ ڈالا اور جلد ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی باقی بیٹنگ لائن کس طرح سے نمٹتی ہے۔

پاکستانی شائقین کو پہلی وکٹ کے جلدی گر جانے پر مایوسی ہوئی ہے۔ تاہم، امید ہے کہ باقی بیٹس مین اچھا کھیل دکھائیں گے اور پاکستان کو اس میچ میں کامیابی دلوائیں گے۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll