جی این این سوشل

کھیل

واپڈا ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں واپڈا ہاؤس میں شاندار تقریب

تقریب میں واپڈا کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد، ممبر فنانس، ممبر واٹر، ممبر پاور، سیکٹری واپڈا/جنرل منیجر(ایڈمن) اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پریزیڈنٹ بھی شریک ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واپڈا ایتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم کے اعزاز میں واپڈا ہاؤس میں  شاندار تقریب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو 50لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔
چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے ارشد ندیم کو کیش ایوارڈ پیش کیا ۔ 
ارشد ندیم نے کیش ایوارڈ پر واپڈا سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا،واپڈا کی جانب سے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی قابلِ تقلید ہے۔
 
واپڈا نے پیرس اولمپکس2024میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو50لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے واپڈا ہاؤس لاہور میں ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں انہیں کیش ایوارڈدیا۔ واپڈا کے نوح دستگیرکو بھی ازبکستان میں ہونے والے سٹرانگ مین گیمز2024میں گولڈ میڈل جیتنے پر نقد انعام دیا گیا جبکہ ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے کلاسک پاور لفٹنگ چمپیئن شپ میں گولد میڈلز حاصل کرنے والی تین بہنوں سائبل سہیل،ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل کو بھی کیش ایوارڈز دیئے گئے۔ 
 
تقریب میں واپڈا کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد، ممبر فنانس، ممبر واٹر، ممبر پاور، سیکٹری واپڈا/جنرل منیجر(ایڈمن) اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے پریزیڈنٹ بھی شریک ہوئے۔
 
پاکستان کے لیے ایتھلیٹکس میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد یتے ہوئے چیئرمین واپڈانے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔قوموں کی ترقی میں کھیلوں کا اہم کردار ہے، اسی لیے واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نصف صدی سے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔واپڈا کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ واپڈا کھلاڑیوں نے کذشتہ دو سالوں میں کامن ویلتھ گیمز، اسلامک سالیڈیریٹی گیمز اور ایشین گیمز سمیت مختلف بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر 44گولڈ میڈلز،15سلور اور 22برانز میڈلز جیتے۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے پروقار تقریب کے انعقاد پر واپڈا سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوے ارشد ندیم نے کہا کہ واپڈا سپورٹس بورڈ نے نہ صرف انہیں بلکہ دیگر سینکڑوں کھلاڑیوں کو بھی ملک بھر میں روزگار کے مواقع اور ٹریننگ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔
 
 واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں میں ایک ہزار 950کے لگ بھگ کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں 66ٹیمیں ہیں جن میں 36مرداور30خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔اس وقت واپڈا36کھیلوں میں قومی چیمپئین اور21میں رنرز اپ ہے۔

پاکستان

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی مشروط برآمد اور آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرائط کے مطابق چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔

افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔

چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہے اور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔

مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کو فرنٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے، فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین روپے اور آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll