جی این این سوشل

تجارت

بجلی صارفین کو ریلیف پیکج کیلئے پنجاب حکومت نےسمری وفاق کو بھجوا دی

اعداد و شمار کے مطاق پنجاب میں 2 کروڑ سے زائد بجلی صارفین ہیں، جن میں 86 فیصد کے قریب 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں جبکہ اسلام آباد میں اسی حد کے تقریباً 40 لاکھ صارفین ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی صارفین  کو ریلیف پیکج کیلئے پنجاب حکومت نےسمری وفاق کو بھجوا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: : بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ڈسکوز سے معاہدوں کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد ریلیف پیکج کو حتمی شکل دی جائے گی، ہر ڈسکو اپنے متعلقہ صارفین اور ان کے بلوں کا ڈیٹا پنجاب حکومت کے ساتھ شیئر کرے گی، ڈیٹا کی بنیاد پر حکومت ہر ڈسکو کو فنڈز جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کی مد میں 45 ارب روپے پیکج کا اعلان کر رکھا ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور ڈسکوز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پہلے ہی ایک سے 200 یونٹ تک پورے پاکستان کے صارفین کو ریلیف دے رہا ہے، صارفین کو فوری ریلیف کی عدم دستیابی یا مکمل بل ادائیگی پر آئندہ ماہ وہ رقم منہہ (مائنس) کا آپشن ہے۔

اعداد و شمار کے مطاق پنجاب میں 2 کروڑ سے زائد بجلی صارفین ہیں، جن میں 86 فیصد کے قریب 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں جبکہ اسلام آباد میں اسی حد کے تقریباً 40 لاکھ صارفین ہیں۔

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ پیراگراف فیصلے سے حذف کردیے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مبارک ثانی کیس : سپریم کورٹ نے متناذعہ  پیراگراف  فیصلے سے حذف کردیے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مبارک ثانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصلہ خود پڑھ کر سنایا ۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے دونوں فیصلوں میں شامل متنازعہ پیراگراف حذف کردیے ، متنازعہ پیراگراف 42 اور 7 اور 49 سی حذف کردیے ۔ 

سپریم کورٹ نے علما کرام کی تجاویز بھی منظور کر لیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll