جی این این سوشل

تفریح

انگین التان کےساتھ فراڈ کرنے والا مشہورٹِک ٹاکرگرفتار

لاہور: مشہور ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی میں سلطنت عثمانیہ کے بہادر ترین لیڈر کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان دوزیاتان کی شکایت پر سی آئی اے پولیس نے پاکستانی ٹِک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگین التان کےساتھ فراڈ کرنے والا مشہورٹِک ٹاکرگرفتار
انگین التان کےساتھ فراڈ کرنے والا مشہورٹِک ٹاکرگرفتار

تفصیلات کے مطابق  ملزم نے جعلی کمپنی کا برینڈ ایمبیسڈر بنانے کے لیے مشہور اداکار انگین آلتان دوزیاتان کو ترکی میں جعلی چیک بھی بجھوائے۔ جب ،معروف ڈرامہ سیریل  کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان پاکستان پہنچے تو انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوچکا ہے، جس کے بعد وہ اپنے ملک واپس لوٹ گئے۔

تاہم وہاں سے انھوں نے پنجاب پولیس کو درخواست بھجوائی کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ جب پولیس نے تفتش شروع کی تو معلوم ہوا کہ کاشف ضمیر ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ کاشف ضمیر کےخلاف مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز جب پولیس نے ملزم کے گھرچھاپہ مارا تو سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، جعلی سونے کے زیورات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لک میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے  ہو گئی ہے۔

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll