جی این این سوشل

دنیا

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک

واقعہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب شہر کے مرکزی بازار میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک
جرمنی میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک

جرمنی: جرمنی کے مغربی شہر زولنگن میں سالانہ میلے کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے اندھا دھند حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واقعہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب شہر کے مرکزی بازار میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ حملہ آور نے بھیڑ میں اچانک چاقو سے وار شروع کر دیے جس سے خوفناک سلسلہ قتل عام شروع ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نو افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد علاقے کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا اور پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم ابھی تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

جرمن پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

زولنگن کے میئر نے اس واقعے کو شہر کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔

تحریک انصاف کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کررہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

 محکمہ موسمیات نے پیر سے اگلے جمعے تک ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت ہلکی اورزیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی رہنما  عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پرسماعت کی۔

 دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔

ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll