جی این این سوشل

دنیا

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

امریکی صدارتی امیدوار کے آزاد امیدوار رابرٹ کینیڈی نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان
رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

واشنگٹن: آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کینیڈی ایریزونا میں ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہو گئے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے، رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے کئے گئے فیصلے کے بعدڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری اور امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

دوسری جانب ڈویموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کیلئے امیدودار  کاملا ہیرس نے گزشتہ روز شکاگو میں پرجوش ہجوم کے سامنے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ہیرس نے عزم ظاہر کیا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابی معرکے میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ملک میں ایک نئی راہ کا آغاز کریں گی۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔

تحریک انصاف کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کررہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں، ان کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

جسٹن بیبر نے اس خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھا مہمان آیا ہے۔ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ہمارے گھر میں خوش آمدید، بیٹے۔

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی تھی ،ان کی شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

جسٹن بیبر کے مداحوں نے اس خوشی کی خبر پر انہیں مبارکباد دی ہے اور نئے والدین کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll