جی این این سوشل

جرم

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حملہ، ایس ایچ او زخمی

حملے میں ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حملہ، ایس ایچ او زخمی
کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حملہ، ایس ایچ او زخمی

کشمور:سندھ کے ضلع کشمور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں تھانے کے ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقدمے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی چھاپے مار کارروائی کے دوران پولیس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھی ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 10 کو زخمی کر دیا تھا۔ صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کر کے شدید فائرنگ کی تھی۔ 

اس واقعے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

علاقائی

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبائی حکومت نے پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ پابندیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر 26 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

 محکمہ موسمیات نے پیر سے اگلے جمعے تک ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت ہلکی اورزیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک

واقعہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب شہر کے مرکزی بازار میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک

جرمنی: جرمنی کے مغربی شہر زولنگن میں سالانہ میلے کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے اندھا دھند حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واقعہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا جب شہر کے مرکزی بازار میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ حملہ آور نے بھیڑ میں اچانک چاقو سے وار شروع کر دیے جس سے خوفناک سلسلہ قتل عام شروع ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نو افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد علاقے کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا اور پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم ابھی تک حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

جرمن پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

زولنگن کے میئر نے اس واقعے کو شہر کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll