جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھی اس آپریشن کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد : بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے لیے فوری طور پر 20 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھی اس آپریشن کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی تھی۔ انسداد دہشت گردی کے لیے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردوں نے متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں فوجی جوانوں اور عام شہریوں سمیت 50 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی ہے۔ تاہم، اس آپریشن پر اپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز شروع کر دیے ہیں جس میں اب تک 21 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پاکستان

الیکشن کمیشن کا این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کا حکم

ریٹرننگ آفیسر دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹو ں کی  دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے، دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے، دوبارہ گنتی میں یٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے، ریٹرنگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

واضح رہے کہ این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء کی اسٹیڈیم میں انٹری فری

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء  کی  اسٹیڈیم میں انٹری  فری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چین کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ترجمان وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین  کی  بلوچستان میں  دہشت گردی  کی  مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll