جی این این سوشل

پاکستان

چین کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ترجمان وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین  کی  بلوچستان میں  دہشت گردی  کی  مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے  منظور

سینٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔

ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے پاس ہوا، قومی اسمبلی پہلے ہی یہ بل منظور کرچکی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہ کہا جائے قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ہے تو ہم بھی کردیں، یہ لوگ کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے، ایوان کا مذاق مت اڑائیں، سینیٹ کے ممبران کا حق ہے وہ بل کا جائزہ لیں، اس بل کو قائمہ کمیٹی بھجوائے بغیر منظور نہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیا توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ضمانت کی درخواستیں 30 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی جانب سے  ضمانت کی درخواستیں دائر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی کیں۔

ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس وقت جوڈیشل ہیں، نیب توشہ خانہ کیس میں نیا ریفرنس دائر کر چکا ہے، ہماری درخواستوں کی جلد از جلد سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی جائے۔

عدالتی عملے نے کہا کہ کل درخواستیں مقرر نہیں کی جا سکتیں، نیب کو نوٹس بھی کیا جانا ہے، جس پر خالد یوسف چودھری نے کہا کہ پرسوں درخواستیں جیل میں سماعت کے لئے مقرر کردی جائیں، عدالتی عملے نے کہا کہ پرسوں جیل میں 190 ملین کیس کا ٹرائل ہے، اس دن بھی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جا سکتیں۔

بعدازاں عدالت نے نیب توشہ خانہ کیس ٹو کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے نیب کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں 30 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی

ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری کرنے میں ناکام رہی ، اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھا تاہم وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک ایوان میں موجود نہیں تھے،نوید قمر نے کہا اگر ممبران اجلاس میں ساڑھے 11 بجے موجود ہونے کے پابند ہیں تو وزراء کی بھی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں جواب دینے کے لئے موجود ہوں۔ ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے۔ اگر حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے ہمیں سنجیدہ لے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج سیشن کی وجہ سے کابینہ اجلاس کو ری شیڈول کرکے دس بجے کیا گیا، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق متعلقہ وزیر کو ایوان میں موجود ہونا چاہئیے تھا۔ اگر نوید قمر دس پندرہ منٹ کا وقت دیں تو میں پیغام بھیج کر وزیر کو بلوا لیتا ہوں ۔

اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کر دی ۔ گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll