جی این این سوشل

علاقائی

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس،سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس،سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس میں عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو خطوط بجھوائے ہیں جس میں لاپتہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، محمد اکرم کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر پٹیشنز کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہو کہا کہ ایف ائی آر ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے لہذا یہ پٹیشن قابل سماعت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

 

کھیل

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء کی اسٹیڈیم میں انٹری فری

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء  کی  اسٹیڈیم میں انٹری  فری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں،محسن نقوی 

یہ دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں اور ان کے لیے کوئی خاص منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں،محسن نقوی 

کوئٹہ: وفاقی وزیر محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں اور ان کے لیے کوئی خاص منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دشمن نے چھپ کر حملہ کیا ہے ،بلوچستان میں کسی بھی قسم کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جو بھی فیصلے کرے گی، وفاقی حکومت اس کی پوری حمایت کرے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح کے واقعات سے وہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں، انہیں بہت جلد اچھا پیغام ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی حکومت جاگ رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حالیہ حملے میں ایک کیپٹن شہید ہوئے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے لوگوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ دہشت گرد بہت چھوٹے گروہوں میں کام کرتے ہیں اور دور دراز علاقوں میں کمزور اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ 

محسن نقوی نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان بحال کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور ان کو شکست دی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی  ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میں ایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز  9 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم  کا نام دیا گیا ہے، ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll