جی این این سوشل

علاقائی

تلہ گنگ : ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

تلہ گنگ: سبزی منڈی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تلہ گنگ : ٹرک  کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
تلہ گنگ : ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

جی این این کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ   چکوال کے علاقے تلہ گنگ کی سبزی منڈی میں پیش آیا  جہاں ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اورلاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ایک  حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے دوران روڈ حادثے کا شکار ہوکر ایک شخص یا تو زندگی کی بازی ہار جاتا ہے یا پھر وہ شدید زخمی ہوکر معذور بن جاتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں روڈ حادثے کے شکار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتے ہیں، جب کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین ممالک وہ ہیں جہاں حادثے کے شکار افراد 30 دن کے اندر انتقال کرجاتے ہیں۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll