جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 15ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے  کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کردیا تھا۔ اور اس سے پہلے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔

پاکستان

آئی جی بلوچستان تبدیل، معظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان مقرر

لوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بلوچستان اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی بلوچستان  تبدیل، معظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان مقرر

آئی جی بلوچستان کو تبدیل کر دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پختواہ  خوا معظم جاہ انصاری آئی جی بلوچستان مقرر کردیے گئے ۔ 

 معظم جاہ انصاری دوسری بار آئی جی پولیس بلوچستان کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں،وہ  کوئٹہ2017 سے 2018 ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں۔  

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بلوچستان اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل

پاک فوج کی ضلع تیراہ میں  فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں  جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو  جہنم واصل ہوتے ہُوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11  دہشتگرد زخمی  ہُوئے۔

 جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔ شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کے الیکٹرک کی بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک  کی  بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک ماہ کے لئے بجلی 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے جب کہ اضافہ جولائی 2024 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll