Advertisement
پاکستان

او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

بلوچ کنواں- 2 سے روزانہ 388 بیرل خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 30 2024، 5:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

کراچی: پاکستان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے روزانہ 388 بیرل خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کنویں کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی تھی اور 3920 میٹر کی گہرائی پر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

یہ دریافت پاکستان کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے کیونکہ اس سے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور معیشت کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبر پختونخوا میں بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔ ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں راز گیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے رپورٹ کیا تھا کہ کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس ملے گی اور یومیہ 250 بیرل خام تیل ملے گا۔

تیل اور گیس کی نئی دریافت سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کو درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے۔ 

 

Advertisement
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 16 hours ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 4 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 4 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 10 hours ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 12 hours ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 days ago
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 15 hours ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
Advertisement