موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا جو پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کا اعتراف ہے ، وفاقی کابینہ سے خطاب


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے سفر پر حکومتیں اور قوم متحد ہے،حکومت نے ایک معاشی پلان ترتیب دیا ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جو جلد قوم کے سامنے لے آئیں گے۔متحد ہو کر ہم پاکستان کو جلد اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ترقی برآمدات میں اضافے، مقامی صنعت کے فروغ، نوجوانوں کو فنی مہارت اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پانچ سالہ معاشی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں پر شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی، انہیں بہت بلند حوصلہ پایا، وہاں پر 26 اگست کو جو ماحول بنایا گیا، اس کا مقصد یہ تھا کہ یہ باور کرایا جائے کہ وہاں کوئی علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے، اس روز جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی کی انتہا تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،
دورے کے دوران وہاں پر کور کمانڈر کوئٹہ کی جانب سے دہشت گردی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی کہ کس طرح دہشت گرد اور خارجی عناصر بیرونی مدد سے مل کر نفرت کے بیج بو رہے ہیں، وہاں پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر قیادت سویلین حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کے لئے بہترین پروگرامات لے کر چل رہی ہے جو خوش آئند ہے، پاک فوج دہشت گردوں کا پیچھا کر رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کے ساتھ کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران لیویز کو جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، انہیں جدید آلات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورے کے دوران سیاسی جماعتوں کے زعماء سے بھی ملاقات ہوئی، وہ سارے محب وطن اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے خواہشمند ہیں، ان کے جائز مشوروں کو سنا ہے، ان پر مکمل عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور پاکستان مخالفوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم جن نوجوانوں کو مختلف بیانیے سے گمراہ کیا جا رہا ہے، ان کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے چائنہ میں سکالرشپس سمیت لیپ ٹاپ اور دیگر پروگراموں میں انہیں باقی ملک کے نوجوانوں سے 10 فیصد زیادہ کوٹہ دیا جا رہا ہے،
بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لئے 55 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سی پیک سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، چین ہمارا مستند دوست ہے، چینیوں کے خلاف دہشت گردی اس دوستی میں رغنہ ڈالنے اور سی پیک کے ذریعے عوامی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سے مل کر وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمنان پاکستان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مقام عبرت بنائیں گے، اس کے بغیر ترقی و خوشحالی کا سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
وزیراعظم نے کہاکہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا جو پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کا اعتراف ہے تاہم یہ طویل سفر ہے اور اس پر عزم سے چلنا ہو گا، پاکستان کی ترقی کے سفر پر حکومتیں اور قوم متحد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ایک معاشی پلان ترتیب دیا ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جو جلد قوم کے سامنے لے آئیں گے، اس پانچ سالہ منصوبے کے اہداف میں زرعی ترقی، برآمدات میں اضافہ، مقامی صنعت کو فروغ، نوجوانوں کو فنی مہارت اور روزگار کی فراہمی شامل ہے۔

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 14 گھنٹے قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 12 گھنٹے قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 14 گھنٹے قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل










