جی این این سوشل

پاکستان

پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندالگی لاش برآمد

اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندالگی لاش ملی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندالگی لاش برآمد
پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندالگی لاش برآمد

جی این این کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے سرونٹس کوارٹرزمیں    ایک کمرے سے پھندالگی لاش ملی ہے۔ا س حوالے سے پولیس کاکہنا ہے  کہ ‏لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، مرنےوالے کا نام سنتوش کمارہے جو کہ اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ‏پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے،ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب اور دیگر افسران موقع پر موجود ہیں، وقوعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ  نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

تھانہ سرورروڈ پولیس نے اعجاز چوہدری پرجلاؤ گھیراؤ کے الزام کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا۔ کسی واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں خارج کیں۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیازمحمود نے نو مئی کیسز میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll