جہانگیر ترین کو این آر اودیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے : راناثناء اللہ
لاہور : سابق وزیرقانون پنجاب اور لیگی رہنماراناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کو این آر او دیکر بجٹ پاس کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرقانون پنجاب اور لیگی رہنماراناثنااللہ کی عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا، تین سال میں سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا گیا، ملکی سیاست کو خراب کرنے کیلئے عمران نیازی کی شکل میں ڈرامہ رچایا گیا، ان کاکہنا تھا کہ اس احتساب پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔
سابق وزیرقانون پنجاب کاکہنا تھا کہ ذاتی طور پرسمجھتا ہوں کہ جہانگیر ترین کیخلاف بھی انتقامی کارروائی ہو رہی تھی، احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ، یہ شہباز شریف کیخلاف بھی کچھ نہیں نکال پائے ، نیب سے کچھ نہ بناتو ایف آئی اے کو آگے لگایا گیا۔ این آر او نہ دینے کے دعوی کرنے والوں نے جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا۔ لیگی رہنمانے مزید کہاکہ ایف آئی اے کے لاہور میں ڈائریکٹر اپنی پوری سروس کو انتقامی سوچ کی نظر نہ کریں، ایف آئی ڈائریکٹر لاہور انتقامی سوچ کا آلہ کارنہ بنیں۔
ان کاکہنا تھا کہ احتساب کا یہ عالم ہے عدالتیں خالی پڑی ہیں ،3ماہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بہترین ججز کے نام بھیجے تھے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اور زبان محبت کی زبان ہے، پنجاب کی زبان نفرت کا درس نہیں دیتی، پنجاب کی زبان میٹھی زبان ہے، پنجابی زبان پیار کی زبان ہے۔
اس سے قبل لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 31جون ملتوی کر دی۔انسدادِ منشیات کی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کئی علاقے 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا بینچ تبدیل
- 18 منٹ قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 12 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 14 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ بورڈکاا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 14 گھنٹے قبل