8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان
9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین


بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔
اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔
مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- a day ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 3 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 4 hours ago

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- an hour ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 3 hours ago

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 2 hours ago