جی این این سوشل

پاکستان

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم
سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔  سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری کر لی جائیں گی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈجٹ پر آ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 27 فیصد تھی۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل کی کمی نہیں ، اخراجات کم کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ اخراجات میں کمی لانا اور وسائل کا موثر استعمال کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکمل طور پر آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کی تکمیل کے بعد ایک نئی اقتصادی راہ ہموار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

 ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا، سی پی او فیصل آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاون سے اغوا کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم ایان کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق طالب علم کو پیر کی صبح گھر کے سامنے سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو موقع پاکر گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مغوی طالب علم کو ایک گھر سے بازیاب کرا لیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll