جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی ابراہم ریئسی کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ابراہیم رئیسی کو تیرہواں ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی  ابراہم ریئسی کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
وزیر اعظم کی ابراہم ریئسی کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے  ابراہیم رئیسی کو تیرہواں ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، علاقائی امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

ابراہم ریئسی ایران کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ،ابراہیم رئیسی کو انتخابات میں 17.8ملین ووٹ پڑے ہیں ۔ انتخابات میں 28ملین سے زائد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے الیکشن میں انکے بعد آنےو الے صدر کو عوام نے منتخب کرلیا ہے ۔

حسن روحانی نے کہا کہ " میں عوام کو ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، سرکاری طور پرمبارک بعد میں جاری کی جائیگی ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ کس نے الیکشن میں درکار ووٹ حاصل کیے اور عوام نے کس کو آج منتخب کیا ہے" ۔

صداراتی الیکشن کےدیگر امیدواروں محسن رضائی اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی نے بھی ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی ہے ۔

غازی زادہ ہاشمی نے کہا کہ " قوم کے منتخب کرنے پر میں ریئسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔ جبکہ محسن رضائی نے ٹویٹ کیا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ رئیسی ملکی مسائل کے حل کے لیے مضبوط حکومت تشکیل دیں گے ۔

صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے واحد اصلاح پسند رہنما اور مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر حماتی نے بھی ابراہیم رئیسی کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹ کیا ۔

واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی نے 1979 کے انقلاب ایران کے فوراََ بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ صرف 20 سال کی عمر میں وہ ضلع کراج اور پھر ہمدان صوبے کے لیے پراسیکیوٹر مقرر ہوئے  اس کے بعد انہیں تہران کے نائب پراسیکیوٹر کی حیثیت سے ترقی دی گئی ۔

کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش  کرکٹ ٹیم  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان  پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی۔

رات گئے انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں پاکستان پہنچی، انگلینڈ کی ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان جبکہ 24 سے 28 تک راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کا پہلے نہیں بتایا، ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے دہشتگردی ہے جو قابل مذمت ہے، دنیا ایران کی مذمت میں ہمارا ساتھ دے، ہم ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خطےمیں شراکت داروں سے رابطہ ہے، ایران دہشتگردوں کی جماعت ہے، ایران برسوں سے دہشتگردگروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کچھ عرصہ سےعدم استحکام کا شکار ہے،ہمارے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، ہوسکتا ہے امریکی صدرجنگ بندی کی نئی تجاویز دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے حملے پر کہا تھا کشیدگی پورےخطے میں بڑھے گی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے سے سیز فائرنہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

ئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.05 سے 1.48 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطاب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ CLc1 فیوچر 1.05 ڈالر یا 1.48 فیصد بڑھ کر 70.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

ادھر ایران میں بھی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll