اسٹیٹ بینک اور فن ٹیک کمپنی کا نوجوانوں میں مالی خواندگی بڑھانے کے لیے اشتراک
اسلام آباد: بینک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) اور پاکستا ن کی فن ٹیک کمپنی نے پاکستان کے نوجوانوں کی مالی خواندگی بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں فریقوں کا مقصد نوجوانوں کی مالی خواند گی کے قومی پروگرام ) NFLP-Y ( کے لیے اسٹیٹ بینک کے پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے ۔دلچسپ اور معلوماتی گیم ’’پوم پاک - کمائی کے لیےسیکھیں‘‘ کے ذریعے مالی خواندگی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا ہے۔
پوم پاک ) PomPak ( میں کہانی پر مبنی بیانیہ استعمال کرتے ہوئے دو ایسے خاندانوں کا سفر دکھایا گیا ہے جو ایک چھوٹا کاروباری منصوبہ بناتے ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے ساتھ اخلاقی رویے او ربجٹ بنانے، بچتوں اور بینکاری جیسی مالی صلاحیتوں کی تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے۔ پوم پاک عمر کے تین گروپوں کے لیے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں بچے ) 9 تا 12 سال(، نوعمر افراد ) 13 تا 17 سال( اور جوان ) 18 تا 29 سال( شامل ہیں۔ جوشخص بھی یہ کورس مکمل کرتا ہے اسے نباف اور این ایف ایل پی وائے مشترکہ طور پر مالی
خواندگی کا ایک سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ یہ گیم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلا جا سکتا ہے یا اسے گوگل پلے اور دیگر آلات کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
شراکت داری کے تحت جاز کیش اپنے پلیٹ فار مپر پوم پاک ایپلی کیشن کی پروموشن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو 26 ملین سے زیادہ پاکستانیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس طرح یہ ایپلی کیشنعوام کی بڑی تعداد کو دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال بڑھنے سے قوم کی مالی خواندگی کو فروغ ملے گا ،جس کے بہت مثبت سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔
ڈائریکٹر نباف ریاض نذر علی چنارانے مالی شمولیت کے فروغ کے لیے مالی خواندگی میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی خواندگی کے حوالے سے پاکستان کے پہلے ای لرننگ گیم پوم پاک نے مالی تعلیم کی فراہمی کےطریقے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوم پاک نے اپنے آغاز سے اب تک جو کامیابی حاصل کی ، اس پر نباف کو حقیقتاً فخر ہے اور جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت داری ہر خاص و عام کو مالی تعلیم کی فراہمی کے ہمارے عزم میں خاصا اہم کردار ادا کرے گی۔
جاز کیش کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارون گیلیبارٹ نے مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاز کیش کے ذریعے مالی سہولتوں اور تعلیم کے حصول کی وسیع گنجائش موجود ہے۔بیک وقت مضبوط کاروبار اور بہتر پاکستان کی تعمیر جاز کیش کی کامیابی کے طویل مدتی ثمرات ہیں۔ یہ معاہدہ مذکورہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے خواہاں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں نباف نوجوانوں کے لیے مالی خواندگی کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے، تاکہ پاکستانی نوجوانوں اور اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو بنیادی مالی تعلیم دی جاسکے۔
گذشتہ تین برسوں میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ پاکستان کے 45 اضلاع تک پھیل چکا ہے ، جس سے اس زمرے میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد کو مالی تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 16 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 10 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 16 گھنٹے قبل

