پاکستان
سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
نوٹیفکیشن کےمطابق ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا
وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائدکردی گئی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائدکردی گئی، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی، ہسپتالوں ،لیبارٹریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور علات کی خریداری ہو سکے گی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جرم
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
فائرنگ کےبعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے
ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مذہبی سکالر مولانا فدا الرحمان کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا فدا الرحمان رات کے وقت مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہنگومنتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور چل بسے۔
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،
— GNN (@gnnhdofficial) September 16, 2024
مولانا فدا الرحمان جاں بحق #GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/ZUylshDeZE
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مولانا فدا الرحمان ایک معروف سوشل ورکر تھے۔
پاکستان
آئینی ترامیم بل آج بھی پیش نہ ہونے کاامکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی، ذرائع
اسلام آباد : حکومت نے آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے باعث کابینہ اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، لیکن آئینی ترامیم بل آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔
قومی اسمبلی کے معمول کے 3 نکاتی ایجنڈے پر کارروائی ہوگی جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شیڈول نہیں جس کے باعث کابینہ سے اس کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔
یاد رہے کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم سے متعلق بل حکمران اتحاد کی بھرپور کوششوں کے باوجود اتوار کو بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا، کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
آئینی ترمیم کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو ا اور پھر 4 گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا، رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہا۔
پاکستان
آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ کے اجلاس دوبارہ طلب
گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا
اسلام آباد : مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزراء کو آگاہ بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج یہ اجلاس دوبارہ ہوگا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بھی مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا، جو اب آج دن ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔
ذرائع کےم طابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
پاکستان ایک دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان