کھیل
پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا
پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں
پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی کے مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ اسی دوران کینیڈا کے کھلاڑی زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔
واضح رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔
دنیا
امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کے قریب فائرنگ
جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے
امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔
غیر ملکی رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ جب واقعہ پیش آیا تو اس وقت سابق صدر ویسٹ پام بیچ کے انٹرنیشنل گالف کلب میں گالف کھیل رہے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد گالف کورس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم پام بیچ کاؤنٹی میں واقعے کی شیرف کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔
پاکستان
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔
تجارت
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کی کمی کرکے 249.69 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے کی کمی کرکے 158.47 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی کرکے 141.93 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتیں رات 12 بجے سے لاگو ہو گئیں۔ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
علاقائی ایک دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
جرم 3 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان