دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

 سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہو ئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Sep 7th 2024, 11:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی دباؤکے باوجود غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا،غزہ کی پٹی پر حملوں کے نتیجے میں مزید33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نے سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہےکہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں۔