جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر
انٹرنیٹ سروسز میں خلل کوٹھیک کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز  میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی۔

قومی اسمبلی میں وزارت انفارمیشن اینڈ  ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کی گئی ایک تحریری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں سے انٹرنیٹ سروسز میں بار بار خرابیاں آ رہی ہیں۔ فروری 2021 سے اب تک وزارت نے اس حوالے سے متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں 31 جولائی کو پی ٹی سی ایل کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جسے چند گھنٹوں میں درست کر لیا گیا تھا۔ تاہم 17 جون کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کیبل میں کٹاؤ کے باعث 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی تھی جس سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

وزارت انفارمیشن  اینڈ ٹیکنالوجی نے یقین دلایا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بار بار ہونے والی خرابیوں کا مسئلہ 24 ستمبر تک مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022 اور فروری 2022 میں آنے والی خرابیوں کو چند گھنٹوں کے اندر درست کر لیا گیا تھا۔

پاکستان

14پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

14پاکستانی  بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

لاہور: بھارت کی جیلوں میں سزا پوری کرکے رہا ہونے والے چودہ پاکستانی شہری جمعہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے اس گروپ میں نو شہری اور پانچ ماہی گیر شامل تھے۔ بھارتی حکام نے انہیں سرحدی گزرگاہ پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا۔


رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجیو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہمند  میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے ایف سی کیمپ پر حملے کی کوشش کی تھی۔ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کوئی اور دہشت گرد باقی نہ رہ جائے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll