جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!
سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کی کمی!

کراچی : مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 261500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کم ہو کر 224194 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 2497ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کم ہو کر 2443.41 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی، وزیراعظم

 پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یوم پاک فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ  عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

 سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہو ئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 33 فلسطینی شہید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی دباؤکے باوجود غزہ میں صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا،غزہ کی پٹی پر حملوں کے نتیجے میں مزید33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی فوج نے سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرات کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔

گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہےکہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لیے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll