Advertisement
پاکستان

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر ستمبر 7 2024، 6:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 0.9 ملین ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے جس میں پنجاب میں 811,619 ایکڑ، سندھ میں 52,713 ایکڑ، بلوچستان میں 47,606 اور خیبرپختونخوا میں 74,140 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ شروع ہو چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ایکڑ اراضی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں۔

گرین ایگری مال کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی مواد فراہم کرنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہے۔ اگلے دو سالوں میں ملک بھر میں ڈھائی سو مزید گرین ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔

گرین پاکستان واٹر مینجمنٹ زرعی پانی کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement