جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں، تحقیقات صیغہ راز میں ہیں،وزیر دفاع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ملٹری کورٹ میں پہلے بھی ٹرائل ہوتے رہے ہیں، آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، ملٹری قوانین کے تحت لوگوں کا ٹرائل کیا جاسکتا ہے،دن بدن یہ چیز واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ان کا ٹرائل وہاں پر ہوگا۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ  عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں، تحقیقات صیغہ راز میں ہیں، مجھے ان تک رسائی نہیں، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے فوجی اہداف پر مظاہرے کیوں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی ان سے رفاقت رہی ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی داستانیں سنا رہے ہوں گے، ان کو اس بات کی خواہش ہو گی کہ سارا ملبہ کسی اور پر ڈال دیا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جس شہرمیں مظاہرہ ہوا فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، یہ بنیادی چیز ہمیں لیڈ کرتی ہے کہ اندر سے کچھ افراد ان کو ڈائرکٹ کر رہے تھے، ان مظاہروں سے متعلق لازمی طور پر عمران خان کی ہدایات تھیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اقتدار کھونے کا جو افسوس بانی پی ٹی آئی کو تھا وہ جنرل (ر)فیض کو بھی تھا، فیض حمید آرمی چیف بننا چاہتے تھے، لسٹ میں ان کا نام تھا، اس سلسلے میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آپ آرمی چیف بنانے کی حمایت کریں گے تو میں وفاداری کے ساتھ نبھاؤں گا،انہوں نے اس سلسلے میں کچھ ضمانتیں بھی دیں۔

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے.

نائب امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔  وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت میں پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق

لکی مروت : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے گھر پر حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود اباخیل میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کے 2بھائیوں کو گولیاں لگیں۔ دونوں بھائیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک بھائی خود بھی پولیس کانسٹیبل تھا۔ ایس ایچ او شفقت اللہ خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے اور اس لیے وہ محفوظ رہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لکی مروت میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے امن و امان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بالی وڈ کے  مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی، رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔ مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll