جی این این سوشل

کھیل

انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میں 37 سال کا ہو چکا ہوں اور میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اب یہ نئی نسل کا وقت ہے، معین علی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن : انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ "میں 37 سال کا ہو چکا ہوں اور میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ اب یہ نئی نسل کا وقت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اب بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ میں انگلینڈ کے لیے کھیلنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا رہوں گا۔"

معین علی نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کی بدولت انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔

علاقائی

جلسے جلوسوں سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عظمیٰ بخاری

آج خیبر پختونخوا کے لوگوں کو وہاں سے اٹھا کر یہاں لایا جائے گا، اللہ جانے آج کے جلسے میں شرکت کرنے کا کیا ریٹ ہو گا، وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسے جلوسوں سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں جلسے سے نہیں پی ٹی آئی والوں کی کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جا رہا ہے لیکن جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں  کو نئے پاکستان کے نام پر ٹیکہ لگا، آج خیبر پختونخوا کے لوگوں کو وہاں سے اٹھا کر یہاں لایا جائے گا، اللہ جانے آج کے جلسے میں شرکت کرنے کا کیا ریٹ ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں جلسے سے نہیں پی ٹی آئی والوں کی کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تماشہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور جیسا وزیراعلیٰ ملا، اگر یہ تماشے اور ڈرامے کرنے ہیں تو کے پی میں ہی کر لو، تماشہ اسلام آباد میں لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، کے پی کے لوگوں کے مقدر میں شاید جلسہ جلوس لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سوئی ہوئی نہیں ہے جو بھی جلسہ کرنے آ رہے ہیں ان کو قانون کے مطابق آنا ہو گا۔ حالات خراب کرنے کے علاوہ آپ کو سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

انہو ںنے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے حالات بہت زیادہ بہتر نہیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم ن واز نے ڈی جی خان کے دورے کے دوران نیوٹریشن پروگرام کا آغا کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی سہولیا کے لئے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام بھی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کیلئے شروع کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی غزہ :اسرائیلی بمباری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

شمالی غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی اپنے اہل خانہ سمیت جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں موجود تھے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی غزہ :اسرائیلی بمباری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

جبالیہ میں غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی اپنے اہل خانہ سمیت جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں موجود تھے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے خاندان سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر تقریباً 100راکٹ فائر کئے گئے، شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے رات بھر جاری رہے ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کریات شمونہ میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حزب اللہ نے کل سے شمالی اسرائیل پر متعدد حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جن میں کریات شمونہ کی بستی اور اسرائیلی فوج کا ایک اڈہ بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بالی وڈ کے  مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی، رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔ مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll