دنیا

شمالی غزہ :اسرائیلی بمباری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

شمالی غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی اپنے اہل خانہ سمیت جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں موجود تھے 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2024، 11:12 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی غزہ :اسرائیلی بمباری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہلخانہ سمیت شہید

جبالیہ میں غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اہل خانہ سمیت اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی اپنے اہل خانہ سمیت جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں موجود تھے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے خاندان سمیت شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر تقریباً 100راکٹ فائر کئے گئے، شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے رات بھر جاری رہے ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کریات شمونہ میں ایک عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حزب اللہ نے کل سے شمالی اسرائیل پر متعدد حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جن میں کریات شمونہ کی بستی اور اسرائیلی فوج کا ایک اڈہ بھی شامل ہے۔