- Home
- News
وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ
دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔
نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے.
نائب امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- ایک گھنٹہ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 16 گھنٹے قبل