پاکستان
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ
ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ میاں محمود الرشید خود پہلے ہی کیمپ جیل میں قید ہیں۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہونا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے 40 شرائط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔
متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
پاکستان
صدر مملکت امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کے لئے آج ترکمانستان جائیں گے
آصف علی زرداری ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے، اشکاباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔
صدر آصف زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔
صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وہ پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع ہے۔
کھیل
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بناسکی۔کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ انکے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے 3، 3 رینوکا سنگھ نے 2، دپیتی شرما اور شریانکا پاٹل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔سری لنکا کی طرف سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
ایک صوبے کا ہاؤس ہے سیل کرنا شرمندگی والا کام ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے۔
دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ غیرقانونی کنسٹرکشن ہوئی ہے اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، اس سلسلے میں2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔
اس پر جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں،اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے، اس طرح نا کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں، آج ہی آرڈر پاس کردوں گا کے پی ہاؤس ڈی سیل کریں۔
سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ کے پی ہاؤس کی لیز 2014 میں ختم ہو چکی ہے، اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی اے نے نوٹس کب جاری کیے تھے؟ ایک نوٹس ہاؤس سیل کرنے سے پہلے بھی جاری کردینا تھا نا،ایک صوبے کا ہاؤس ہے سیل کرنا شرمندگی والا کام ہے، میں کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کررہا ہوں۔
بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئینی ترامیم،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور