جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے


پاکستان تحریک انصاف کا سنگجانی جلسے میں شرکت کےلئے قافلے شہر کے مختلف مقامات سے روانہ ہوچکے ہیں۔
قافلے سکیم تھری،دھمیال، صدر،کمرشل مارکیٹ، اڈیالہ روڈ سمیت مختلف مقامات سے روانہ ہونگے، انصاف لائزر فارم کا قافلہ کہچری چوک سے براستہ پشاور روڈ جلسہ گاہ روانہ ہو گا، قافلے ایکسپریس ہائی وے، آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائی وے اور پشاور روڈ سے روانہ ہوں گے ،قافلوں کی قیادت راجہ بشارت، شہریار، سمابیہ طاہر اور راشد حفیظ کریں گے ۔
جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا اور 120 فٹ چوڑا مرکزی سٹیج تیار کر دیا گیا ،مرکزی سٹیج سے اعلیٰ قیادت سمیت 15 رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، راولپنڈی، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، مری، آزاد کشمیر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پاور شو کیلئےسنگجانی جانے والے مارگلہ ایونیو پر کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند، ایک کلومیٹر تک زگ ذیگ فام میں کنٹینرز لگائے گئے ہیں، جلسہ گاہ جانے کے لیے صرف ایک یہی راستہ کھلا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سےمیٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی، میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
قیادت نے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے، جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 14 گھنٹے قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ
- 34 منٹ قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 15 گھنٹے قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 3 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 14 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 3 گھنٹے قبل