پاکستان

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2024، 5:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ

جنگ ستمبر 1965 کا 8 واں روز۔ بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں۔

پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا

پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دئیے،  پاک فوج نےبڑی تعداد میں بھارتی فوجی سازو سامان قبضہ میں لے لیا۔

بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان 3 میل لمبی سڑک تباہ کردی گئی۔

پاکستان نیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے آپریشن کے بعددوار کا مضبوط بحری اڈہ اور ریڈار سٹیشن راکھ کا ڈھیر بنا دئیے۔

پاک فضائیہ کا  ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ، 36گھنٹوں میں بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ کردئیے۔