Advertisement
پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 9th 2024, 1:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

Advertisement
Advertisement