پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 10th 2024, 8:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے، اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی افواہیں سامنے آئیں تھی، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔  یہ گرفتاریاں گزشتہ روز جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں۔