نیدرلینڈز کی عدالت نے اشرف جلالی کو 14 سال جبکہ سعد رضوی کو 4سال قید کی سزا سنا دی
سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی پر گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ دینےکا مقدمہ کیا گیا تھا


نیدرلینڈز کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو اسلام مخالف انتہا پسند ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے پیر کو ان کی غیرحاضری میں نیدرلینڈز کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 56 سالہ اشرف جلالی کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔
29سالہ سعد رضوی کو چار قید کی سزا سنائی گئی جہاں ان پر بھی الزام تھا کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو گیرٹ ولڈرز کے قتل کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ اسی الزام پر گزشتہ سال سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی نیدرلینڈز کی عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔
گیرٹ ولڈرز نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیدرلینڈز کے انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- ایک گھنٹہ قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 28 منٹ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 4 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 36 منٹ قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 8 منٹ قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 3 گھنٹے قبل












.jpg&w=3840&q=75)