جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے، وکیل شیخ رشید

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان  اور شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ کیس کی سماعت جج یاسرمحمود چوہدری نے کی۔

اس موقع پر شیخ رشید اور صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے، اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

چند گھنٹوں قبل علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی افواہیں سامنے آئیں تھی، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر، شیرافضل مروت اور شعیب شاہین کے بعد ایم این اے زبیر خان کو بھی گرفتارکرلیا گیا تھا جبکہ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا۔  یہ گرفتاریاں گزشتہ روز جلسے میں قانون کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنوبی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، 40 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواسی کے انسانی حقوق کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی غزہ  میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر  حملہ، 40 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے سے 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواسی کے انسانی حقوق کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے۔

حماس کی سول ڈیفنس اتھارٹی کے آپریشنز ڈائریکٹر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملے میں 40 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ آدھی رات کے فوراً بعد المواسی کے علاقے میں بڑے دھماکے ہوئے اور آسمان پر شعلوں کے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل  حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll