جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں


جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار میں کاری کوٹ روڈ پر 2 پولیس وینز پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہی تھیں، جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) استعمال کیا گیا، صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دو پولیس وینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اہلکار ویکسینیشن مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔
وانا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حماد محمود نے تصدیق کی کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار اور 7 شہری شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری طرف پولیس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے ڈیرہ اسمعٰیل خان کی زرعی یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی اور گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
حکام کے مطابق اس سے پہلے پشاور کے نواحی علاقے میں دہشت گرد ایکسائز پولیس کی چیک پوسٹ دیکھ کر خودکش جیکٹ چھوڑ گئے تھے، جس کا وزن تقریباً سات کلوگرام تھا۔
ایکسائز پولیس کے کچھ اہلکار جمیل چوک کے علاقے سے گزرنے والوں کی تلاشی لے رہے تھے جب 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے گزرے، خودکش جیکٹ پھینکی اور تیزی سے فرار ہو گئے۔
گل بہار پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او ) نعمان خان نے ڈان کو بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کے اہلکاروں نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 9 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ ، آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں
- 8 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کےقریب دھماکا
- 10 گھنٹے قبل
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 5 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ بینک
- 10 گھنٹے قبل