جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج

ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا، وکیل یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،  نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدرمملکت آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا ۔

عدالت میں وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا۔

احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ، نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ ۔

احتساب عدالت دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے،فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم  ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں جبکہ عدالت نے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن بھی واپس لے لی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق ہے، رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دی جائے، عدالت نے قرار دیا کہ کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو سپریم کورٹ نے مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال سمیت نیشنل پارک ایریا سے تین ماہ کے اندر ریسٹورنٹس کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، خواجہ آصف

جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، اس کا کیا ردعمل آئے گا، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرسوں پاکستان کی سیاست میں سیاہ دن تھا، کل کا واقعہ ری ایکشن تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، اس کا کیا ردعمل آئے گا؟ اس قسم کی باتیں کل کے ری ایکشن کو جواز فراہم کرتی ہیں، کیا پاکستان کا وجود ایک شخص سے نتھی کیا جاسکتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ پختونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا، اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں، یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے، یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے، جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو آپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے 15 دن کا کہا تھا 2 روز گزر گئے، ہمت ہے تو آ کر دکھائے ہم اٹک کے پل پر ان کا انتظار کریں گے، ان لوگوں میں اتنی منافقت ہے، انہیں اپنے رویے درست کرنا ہوں گے، انہوں نے جلسے میں جو زبان استعمال کی، اس پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا قانون کے مطابق ہوا، جلسوں میں عوام اکٹھی نہیں ہوئی تو اس کا مطلب یہ نہیں ملکی سالمیت پر حملہ کریں۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے خواجہ آصف کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں سخت سکیورٹی میں پولیو مہم جاری ، 1124 جوان تعینات

مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں سخت سکیورٹی میں  پولیو مہم جاری ، 1124 جوان تعینات

ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ہنگو اور اورکزئی میں بھی سخت سکیورٹی میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں۔

ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 51 ہزار 976  بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا عمل سخت سیکورٹی میں جاری ہے۔

اس مقصد کے لیے 1124 سکیورٹی جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشیر (اے سی) ہنگو اسفند یار خالد کے مطابق سول سوسائٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔

ضلع ہنگو میں 456 جبکہ اورکزئی میں 260 مختلف نوعیت کی پولیو ٹیمیں ٹارگٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے فرائض ڈی سی اورکزئی عرفان الدین اور ڈی سی ہنگو گوہر خان وزیر ادا کر رہے ہیں۔

دونوں اضلاع میں قومی پولیو مہم بغیر کسی وقفے کے 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll