جی این این سوشل

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پاکستان

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے،فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا نیشنل پارک ایریا میں قائم  ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں جبکہ عدالت نے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن بھی واپس لے لی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق ہے، رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دی جائے، عدالت نے قرار دیا کہ کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو سپریم کورٹ نے مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال سمیت نیشنل پارک ایریا سے تین ماہ کے اندر ریسٹورنٹس کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات میں  12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت  نے اعلان کیا کہ اتوار 15 ستمبر 2024 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔

وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور کو مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں جیپ کھائی میں گرگئی، 4 افراد جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقے خدنگ میں جیپ کہائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو چکیسر تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ کے کھائی میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll